ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سچن تندولکرسے شردپوار کی غیر سیاسی ملاقات 

سچن تندولکرسے شردپوار کی غیر سیاسی ملاقات 

Sat, 30 Mar 2019 23:56:32  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی :30 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سابق کرکٹر سچن تندولکر نے ہفتہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ ’سلور اوک‘ پر ملاقات کی۔ این سی پی ترجمان نے کہا کہ یہ ایک معمولی ملاقات تھی،غیر سیاسی ملاقات سمجھی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان یہ ملاقات تقریباََ آدھے گھنٹے تک ہوئی اور اس دوران سیاست پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ پارٹی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ سچن نے پلوامہ حملے کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی وکالت کی تھی ، جس پر بی جے پی کے حامیوں نے ان کا ٹرول کیا تھا۔ اگرچہ شرد پوار نے سچن کا دفاع کیا تھا اور اسی پس منظر میں یہ ملاقات ہوئی۔ پلوامہ حملے کے بعد جب یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھارت کو آئندہ عالمی کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے ،تو تندولکر نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو بغیر میچ کھیلے دو پوائنٹس دینے کے حامی نہیں ہیں۔ اس دوران جب سچن کی تنقید ہو رہی تھی تو پوار نے یہ کہتے ہوئے ان کا دفاع کیا تھا کہ تندولکر پر حملہ کرنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انہوں نے پاکستان کو پیٹ کر ہی اپنا کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ 


Share: